سعودی عرب کی یمن میں کاروائی، تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

سعودی عرب کی یمن میں کاروائی، تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
سعودی عرب کی یمن میں کاروائی، تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اور اس کے خلیجی اتحادیوں کی طرف سے یمن میں جنگی کارروائی کے آغاز کے بعد تیل کی قیمتوں میں تقریباً 6 فیصد اضافہ ہوگیا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید اضافے کی توقع کی جاسکتی ہے۔
یمنی صدرکے لئے خطرے کی گھنٹی بجانے والے حوثی باغیوں کے خلاف سعودی کارروائی کے بعد مشرق وسطیٰ سے تیل کی سپلائی کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔ تاجروں اور برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں جاری لڑائی کے بے قابو ہونے اور پھیل جانے کے خوف میں مبتلا ہیں۔ انہیں خدشات کا نتیجہ ہے کہ برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 6 فیصد اضافے کے بعد 59.78 ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ یو ایس خام تیل کی قیمت بھی تین ڈالر اضافے کے ساتھ 52ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے۔ مشرق وسطیٰ تیل کے علاوہ ایل این جی کا بھی سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے لیکن اس کے بارے میں تاحال کسی قسم کے خدشات کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔

مزید :

بزنس -