آسٹریلیا سے شکست کے بعد بھارتی کپتان اپنے ہی میڈیا پر برس پڑے 

آسٹریلیا سے شکست کے بعد بھارتی کپتان اپنے ہی میڈیا پر برس پڑے 
آسٹریلیا سے شکست کے بعد بھارتی کپتان اپنے ہی میڈیا پر برس پڑے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) آسٹریلیا سے شکست کے بعد شدید تنقید کرنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی اپنے ہی ملک کے میڈیا پر برس پڑے ہیں۔شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا تھا کہ پہلے میڈیا ان کی کارکردگی کا جائزہ لے اور اس کے بعد ان کے لیے جو فیصلہ کیا جائے گا وہ انہیں منظور ہو گا۔ پریس کانفرنس کے دوران بھارتی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے کرکٹ سے ان کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ میڈیا خود کرے اور انہیں بتا دے تاکہ وہ اس پر عمل کر سکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کیمرے کے سامنے تھوڑا بہت مذاق کرنا انہوں نے آسٹریلیا آ کر سیکھا ہے۔شکست کے بعد ان کے گھر کی سیکورٹی سخت کرنے کے حوالے سے بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے گھر کے باہر سیکورٹی سخت کرنے کی خبر نہیں سنی تاہم انہوں نے واضح کیا کہ جب وہ غیر ملکی دورے پر ہوتے ہیں تو نہ وہ ٹی وی دیکھتے ہیں اور نہ ہی اخبار پڑھتے ہیں اس لیے انہیں گھر کے باہر سیکورٹی سخت کرنے کی خبر ابھی نہیں ملی۔

یاد رہے کہ میچ میں شکست کے بعد پاکستانی کپتان مصباح الحق نے بھی اپنے میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا تھا اور میڈیا کی جانب سے ہونے والی تنقید کے حوالے سے سخت رد عمل کا اظہار بھی کیا تھا۔

دھونی کو ریٹائر ہونے کیلئے اس سے اچھا موقع نہیں ملے گا: بھارتی میڈیا

مزید :

Cricket World Cup 2015 -