وزیر اعظم نے ایم کیو ایم کے وفد کو ملاقات کا وقت دے دیا
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایم کیو ایم کے وفد کو وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ملاقات کا وقت دے دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے 2 روز قبل وقت مانگا جا رہا تھا .ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ایم کیو ایم کے وفد کو کل ملاقات کا وقت دے دیا گیا ہے. بتایا گیا ہے کہ اس ملاقات کے دوران ایم کیو ایم کا وفد وزیر اعظم سے نائن زیرو پر چھاپہ سمیت سیاسی مسائل پر گفتگو کرے گا جبکہ وزیر اعظم وفد سے ان کے مسائل سے آگاہی بھی حاصل کریں گے۔
بلاول ہاﺅس کے باہر سے بیریئر ہٹانے کا فیصلہ ، رینجرز نے جواب بھی تیار کر لیا