سیمی فائنل میں شکست،بھارتی میڈیا نے ویرات کوہلی کیلئے ”نیا کام“ ڈھونڈ لیا

سیمی فائنل میں شکست،بھارتی میڈیا نے ویرات کوہلی کیلئے ”نیا کام“ ڈھونڈ لیا
سیمی فائنل میں شکست،بھارتی میڈیا نے ویرات کوہلی کیلئے ”نیا کام“ ڈھونڈ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈکپ 2015ءکے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد جہاں بھارتی عوام شدید غم و غصے میں مبتلا ہیں وہیں بھارتی میڈیا نے بھی اپنی توپوں کا رخ ٹیم کی جانب کر لیا ہے اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سٹیڈیم میں انوشکا شرما کی موجودگی اور ویرات کوہلی کی ناقص کارکردگی کو بھی شائقین نے آڑے ہاتھوں لیا ہے اور ہار کا سارا ملبہ انوشکا شرما پر ڈالا جا رہا ہے۔
ایک بھارتی ویب سائٹ نے ویرات کوہلی کی میدان میں حرکات اور کارکردگی پر شدید مایوس ہو کر نہ صرف انہیں فلموں میں کام کرنے کا مشورہ دیا ہے بلکہ یہ بھی بتا دیا ہے کہ وہ کس طرح کی فلموں میں کردار اد کر سکتے ہیں۔ اس خبر میں آپ کو بتاتے ہیں کہ بھارتی ویب سائٹ نے کس طرح ویرات کوہلی کیلئے مختلف فلموں کا انتخاب کیا ہے۔

دبنگ :

ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ ویرات کوہلی کسی طرح بھی فلمی دنیا کے چلبل پانڈے یعنی سلمان خان سے کم نہیں ہیں۔ ان کا عمل الفاظ سے زیادہ بولتا ہے اور وہ اپنی بات پر قائم رہنے والے ہیں لیکن کھیل کے معاملے میں ایسا نہیں۔ ان تمام باتوں کو مدنظر رکھا جائے تو ویرات کوہلی بڑی آسانی سے دبنگ میں سلمان خان کی جگہ چلبل پانڈے کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

دل والے دلہنیا لے جائیں گے:

ویرات کوہلی لڑکیوں میں خاصے مقبول ہیں اور اپنی باتوں سے بہت سی لڑکیوں کےدلوں میں دھڑکتے ہیں۔ بالی ووڈ میں بھی شاہ رخ خان واحد ایسے اداکار ہیں جو ہزاروں لڑکیوں کے دلوں کو موم کر سکتے ہیں۔ شاہ رخ خان کی مشہور فلم ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“کا ری میک بنای جائے تو بلاشبہ ویرات کوہلی اس میں بہترین کام کر سکتے ہیں۔ کوہلی کو اس فلم میں ایک دیسی دل رکھنے والا ولائتی مجنوں کا کردار کرتے ہوئے دیکھنا خاصا دلچسپ بھی ہو گا۔ یہاں یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ ان کی ”سمرن“ کا کردار کون ادا کرے گا۔

ویک اپ سڈ:
بھارت کے مشہو کامیڈی شو کامیڈی نائٹس میں ویرات کوہلی کا ہلکا پھلکا انداز سب کے سامنے آیا جس کے بعد ہم یہ سوچتے ہیں کہ ویرات کوہلی کافی حد تک رنبیر کپور جیسے ہیں اور یہی بات انہیں اس اس طرح کی فلم میں کام کرنے کیلئے بہتر بناتی ہے۔ ویک اپ سڈ میں رنبیر کا رول ہلکا، مزاحیہ اور توانائی سے بھرپو ر تھا اور یہ تینوں باتیں ویرات کوہلی میں بہت زیادہ ہیں۔

بینڈ باجا بارات:

یہ فلم طنز و مزاح، پیار اور گلی کے لڑکوں کی ”لفنڈری“ سے بھرپور ہے اور ان سب باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم کرکٹ کے میدان میں بھلا کس کھلاڑی کو منتخب کر سکتے ہیں جو ایسا رول پلے کر سکے؟ ماسوائے کوہلی کے۔ رنویر سنگھ اور انوشکا شرما کی جوڑی نے اس فلم میں حیران کن کام کیا ہے لیکن ہمارا خیال ہے کہ ویرات اور انوشکا کی جوڑی تو اس فلم کو بلاک بسٹر بنا دیتی۔

جب وی میٹ:

اس فلم نے شاہد کپور کے کیرئیر کو چار چاند لگا دیئے اور ہمارا خیال ہے کہ اس طرح کا سکرپٹ ویرات کوہلی کیلئے بالکل صحیح ہو گا۔ یہ ایک اچھی محسوس ہونے والی فلم تھی جس میں نوجوان اداکاروں کے بہترین کام نے اسے بالکل نیا رنگ دیا۔ لیکن ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی جوڑی اس طرح کی لو سٹوری کو بالکل ہی نیا رنگ دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مزید :

Cricket World Cup 2015 -