ریاض(انیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے یمن کے خلاف پہلے روز کاروائی میں بڑی کامیابی حاصل کرلی۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق گذشتہ شب یمن کے دارالحکومت صنعاء میں حوثی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر کی گئی جس میں حوثیوں کے کئی فوجی اڈے تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں جنگجو ہلاک کردیے گئے ہیں۔ فضائی آپریشن میں حوثیوں کے زیرقبضہ الدیلمی فوجی اڈہ، چار جنگی طیارے، اڈے پر نصب میزائلوں کی تمام بیٹریاں تباہ کردی گئی ہیں۔ صعدہ گورنری میں مران ڈائریکٹوریٹ میں زور دار دھماکوں کی اطلاعات ملی ہیں۔ وہاں پر حوثیوں نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ذخیرہ کررکھا تھا جسے تباہ کیا گیا ہے۔
حوثیوں کے خلاف سعودی حکومت کے فوجی آپریشن میں 100 جنگی طیارے اور ایک لاکھ 50 ہزار سپاہی حصہ لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ آپریشن میں خلیجی ممالک، مصر اور پاکستان کا بھی بھرپور تعاون حاصل ہے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے آپریشن میں 30 لڑاکا طیارے مہیا کیے گئے ہیں۔ترکی نے بھی اس کاروائی کی حمایت کا اعلان کررکھا ہے۔سعودی عرب کو یمن میں پہلے روز بڑی کامیابی،تفصیلات سامنے آگئیں
مزید پڑھیں: یمن میں باغیوں کیلئے ڈیڑھ لاکھ سعودی اہلکار میدان میں آگئے
قطر نے 10، کویت نے 15، بحرین نے بھی 15 اور اُردن نے چھ جنگی طیارے فراہم کیے ہیں۔ علاوہ ازیں پاکستان اور مصر کے جنگی طیارے اور بحری جنگی جہاز بھی آپریشن میں حصہ لیں گے۔ مراکش نے بھی چھ جنگی طیارے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ سوڈان تین جنگی طیاروں کے ساتھ اس آپریشن کا حصہ بن چکا ہے۔