نیویارک (نیوز ڈیسک) اگر آپ باقاعدگی سے دانت صاف کرنے پر مطمئن ہیں تو جان لیں کہ یہ کافی نہیں ہے کیونکہ زبان کی صفائی کے بغیر منہ کی صفائی کا عمل ہرگز مکمل نہیں ہے۔ امریکہ کے مشہور ڈینٹسٹ ڈاکٹر پیا لائب کے مطابق زبان پر جمع ہونے والے مادے مسوڑھوں کی بیماریوں اور بالواسطہ طور پر دل کی بیماری کا باعث بنتے ہیں اور بدبو دار سانس کی بھی اہم وجہ ہیں۔
مزیدپڑھیں:اگر آپ کو بھی لمبی اور صحت مند زندگی کی خواہش ہے تو ناشتے میں یہ غذاء ضرور استعمال کریں
ان کا کہنا ہے کہ دانتوں کی صفائی کے ساتھ زبان کی صفائی بھی ازحد ضروری ہے اور اس کا درست طریقہ یہ ہے کہ کسی میڈیکل سٹور سے دانتوں کی صفائی کے لئے سخت پلاسٹک سے بنایا گیا مخصوص برش خریدیں۔ اب اس برش کو زبان کے پچھلے حصے پر پھیرتے ہوئے باہر کی طرف لائیں تاکہ اس کی اوپری سطح پر جمی ہوئی خوراک اور بیکٹیریا کی تہہ اتر جائے۔ شیشے کے سامنے کھڑے ہوکر اس عمل کو متعدد بار دہرائیں اور پھر ہائیڈروجن پرآکسائیڈ والے کسی اچھے ماﺅتھ واش سے منہ کی صفائی کریں۔ اس عمل سے دانت اور مسوڑھے بھی مستفید ہوں گے اور آپ کی سانسیں بھی تروتازہ ہوجائیں گی۔ بیلجئےم میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق زبان کی صفائی باقاعدگی سے کرنے سے روزمرہ غذائیں زیادہ پرلطف محسوس ہوتی ہیں۔