بھارتی فوج بھی پاک آرمی کو مان گئی،درخواست کر دی

بھارتی فوج بھی پاک آرمی کو مان گئی،درخواست کر دی
بھارتی فوج بھی پاک آرمی کو مان گئی،درخواست کر دی

  


نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارتی فوج نے اپنے ملک کی اعلیٰ ترین عدالت میں پیش ہوکر صاف صاف کہہ دیا ہے کہ وہ اپنے پست حوصلہ، مایوس اور سٹھیائے ہوئے افسران سے نجات چاہتی ہے اور اسے پاکستانی فوج کے نوجوان افسروں جیسے کمانڈروں کی ضرورت ہے۔

سعودی عرب کو یمن میں پہلے روز بڑی کامیابی،تفصیلات سامنے آگئیں

این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوج کی نمائندگی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل مُکل روہاتگی نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ پاکستانی اور چینی فوج میں کرنل کی اوسط عمر 37 سال ہے جبکہ بھارتی کرنل کی اوسط عمر 41 سال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاچن جیسے محاذ پر لڑنے کے لئے پاکستانی فوج کے نوجوان کمانڈروں جیسے کمانڈروں کی ضرورت ہے۔ بھارتی فوج کے نمائندے کے دلائل کے جواب میں عدالت کا کہنا تھا کہ اگر اگلی جنگ سیاچن کی بجائے راجھستان کے صحرامیں ہوئی تو پھر کیا ہوگا؟

بھارتی سپریم کورٹ میں پینشن کے معاملے پر مقدمے میں بھارتی فوج کے نمائندے کا کہنا تھا کہ ان وجوہات کی بناء پر پینشن کا معاملہ التواء کا شکار ہورہا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...