آئی سی سی نے فیلڈنگ قوانین کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا

آئی سی سی نے فیلڈنگ قوانین کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا
آئی سی سی نے فیلڈنگ قوانین کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈکپ 2015ءکے دوران بلے بازوں کی اجارہ داری اور باﺅلرز کی بے بسی کو دیکھتے ہوئے آئی سی سی نے فیلڈنگ قوانین کا ازسرنو جائزہ لینے کافیصلہ کر لیا ہے اور کہا ہے کہ موجودہ قوانین بلے بازوں کیلئے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔
ون ڈے کرکٹ میں چھوٹی باٖئونڈریز اور بلے کے سائز میں اضافہ سے 300 رنز کا ہدف بھی معمولی تصور کیا جانے لگا ہے جس کی مثال حالیہ ورلڈکپ کے دوران ہونے والے مقابلے ہیں جن میں مجموعی طور پر 450 سے زائد چھکے اور 2,000 سے زائد چوکے لگ چکے ہیں۔ چھوٹی بائونڈریز، فیلڈ کی پابندیاں اور بلے کا سائز بڑھنے سے جہاں ایک طرف بلے بازوں کیلئے آسانیاں پیدا ہوئی ہیں تو وہیں بائولرز بے بس دکھائی دینے لگے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے کہا کہ ٹی 20 کرکٹ کے تیزی سے پھیلائو سے کھیل کے دوسری فارم پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور بلے باز ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹیسٹ کرکٹ میں بھی جارحانہ انداز میں بلے بازی کرنے لگے ہیں۔ڈیو ڈرچرڈسن کا کہنا تھا کہ آئی سی سی نے باﺅلنگ قوانین کا جائزہ لینے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور ضرورت محسوس ہونے پر ان میں تبدیلی بھی کئے جانے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ کرکٹ کو دیکھتے ہوئے آخری 10 اوورز میں دائرے سے باہر کھلاڑیوں کی تعداد 4 سے بڑھا کر 5 کی جا سکتی ہے کیونکہ ان لمحات میں بلے باز زیادہ تیزی سے سکور بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور زیادہ تر بلے باز اس میں کامیاب بھی ہوتے ہیں۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ کھیل کا توازن بلے بازوں میں حق میں زیادہ دکھائی دیتا ہے۔ اس لئے باﺅلرز کو مساوی مواقع فراہم کرنے کیلئے قوانین میں تبدیلی کرنا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 10 عالمی مقابلوں میں کسی بلے باز نے ڈبل سنچری نہ بنائی تھی تاہم حالیہ ورلڈ کب میں اب تک 2ڈبل سنچریاں بن چکی ہیں جبکہ 3 مختلف مقابلوں میں 400 سے زائد رنز کا مجموعی بھی سکور بورڈ کی زینت بنا ہے۔ دوسری جانب اگر باﺅلرز کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے تو اس ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ واحد باﺅلر ہیں جنہوں نے 20 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 2007ءکے ورلڈ کپ میں 4 بائولرز نے کم از کم 20 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

مزید :

کھیل -