حکم عدولی پر 9تھانوں کے ایس ایچ اوز کیخلاف155-c کے تحت کارروائی کا حکم

حکم عدولی پر 9تھانوں کے ایس ایچ اوز کیخلاف155-c کے تحت کارروائی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج نے مسلسل عدالتی حکم عدولی کرنے پر 9تھانوں کے ایس ایچ اوز کیخلاف 155سی کے تحت مقدمات درج کرکے پورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے سیشن کورٹ کی عدالتوں نے متعدد ایس ایچ اوز کو حکم دیاگیا تھا کہ ان کیخلاف جن سائلین نے درخواستیں دائر کررکھی ہیں ان کی رپورٹ پیش کی جائے لیکن انہوں نے حکم کی تعمیل نہ کی جس پرعدالت نے گزشتہ روز9ایس ایچ اوز کیخلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا جن ایس ایچ اوز کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے ان میں تھانہ پرانی انارکلی ، کاہنہ، باغبانپورہ، سندر ،نشتر کالونی ،لٹن روڈ وغیر ہ شامل ہیں۔