سسرالیوں کی فائرنگ سے نئی نویلی دلہن شدید زخمی

سسرالیوں کی فائرنگ سے نئی نویلی دلہن شدید زخمی
سسرالیوں کی فائرنگ سے نئی نویلی دلہن شدید زخمی

  

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) گوجرانوالہ سسرالیوں نے نئی نویلی دلہن کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔ محلہ ملک پورہ کے امجد کی بیٹی مدیحہ کی گل باز کے ساتھ شادی ہوئی تھی۔ بارات دلہن کو لیکر گھر پہنچی جہاں سسرالیوں نے فائرنگ کر کے مدیحہ کو زخمی کردیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ دلہن کو فائرنگ کر کے زخمی کئے جانے کی تاحال وجہ سامنے نہیں آسکی۔

خاوند نے ساتھیوں سے ملکر بیوی کے آشنا کو قتل کردیا

مزید :

گوجرانوالہ -