چرچ جانے والا عیسائی خاندان چند گھنٹے بعد واپس اپنے گھر پہنچا تو وہاں سرے سے گھر موجود ہی نہ تھا بلکہ۔۔۔ ایسا منظر کہ دیکھ کر ہر کسی کے پیروں تلے زمین نکل گئی

چرچ جانے والا عیسائی خاندان چند گھنٹے بعد واپس اپنے گھر پہنچا تو وہاں سرے سے ...
چرچ جانے والا عیسائی خاندان چند گھنٹے بعد واپس اپنے گھر پہنچا تو وہاں سرے سے گھر موجود ہی نہ تھا بلکہ۔۔۔ ایسا منظر کہ دیکھ کر ہر کسی کے پیروں تلے زمین نکل گئی

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) گزشتہ روز امریکی ریاست جارجیا کے نواحی علاقے میں ایک عجب افسوسناک واقعہ پیش آ گیا۔ ایک عیسائی خاندان کے سب افراد ملکر عبادت کے لئے چرچ گئے لیکن واپس آئے تو ان کا گھر ہی غائب تھا۔ دراصل ان کی غیر موجودگی میں ان کے گھر پر ایک چھوٹا طیارہ آن گرا، البتہ ان کی خوش قسمتی تھی کہ گھر پر نہ ہونے کی وجہ سے سب کے سب زندہ بچ گئے۔

’میں لاہور جارہی تھی، جیسے ہی جہاز نے ٹیک آف کیاتو ساتھ بیٹھے میرے باپ کی عمر کے شخص نے اپنا ہاتھ۔ ۔ ۔‘پاکستانی لڑکی نے اپنے سفر کی شرمناک تفصیلات بیان کردیں

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ کاب کاﺅنٹی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے چند میل کے فاصلے پر پیش آیا۔ تباہ ہونے والے گھر کے قریب ہی مقیم ایک شخص ہنٹر سکاگنگ نے بتایا ”میں نے ایک جہاز کو دیکھا، مجھے کوئی آواز سنائی دے رہی تھی لیکن جہاز نظر آرہا تھا۔ یہ غوطے کھاتا ہوا نیچے کی طرف گررہا تھا۔ پھر میں نے سیدھا اسے نیچے کی جانب گرتے ہوئے دیکھا اور میں نے اپنے کانوں پر ہاتھ رکھ لئے کیونکہ مجھے لگ رہا تھا کہ بہت بڑا دھماکہ ہوگا۔“

ایک اور شخص ڈنکن ایلراڈ نے بتایا ”مجھے ایک جہاز نظر آیا جو بہت ہی نیچی پرواز کررہا تھا اور پھر وہ میری نظروں سے اوجھل ہوگیااور بہت بڑا دھماکہ سنائی دیا۔ اس کے ساتھ ہی آگ کے شعلے بلند ہونے لگے۔ مجھے لگتا ہے کہ پائلٹ طیارے کو قریبی سڑک پر اتارنا چاہ رہا تھا لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوا۔ “

مزید :

ڈیلی بائیٹس -