آپ کو مٹسوبشی کی معروف گاڑی لانسر تو یاد ہوگی، ایک عرصے بعد اس کا نیا ماڈل متعارف کروادیا گیا، کیسی دکھتی ہے؟ دیکھ کر آپ کے منہ میں بھی پانی آجائے گا

آپ کو مٹسوبشی کی معروف گاڑی لانسر تو یاد ہوگی، ایک عرصے بعد اس کا نیا ماڈل ...
آپ کو مٹسوبشی کی معروف گاڑی لانسر تو یاد ہوگی، ایک عرصے بعد اس کا نیا ماڈل متعارف کروادیا گیا، کیسی دکھتی ہے؟ دیکھ کر آپ کے منہ میں بھی پانی آجائے گا

  

ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) نوے کی دہائی میں مٹسوبشی لانسر اس دور کی جدید ترین کاروں میں سے ایک تھی جس کی خوبصورتی اور سٹائل کا ہر کوئی دیوانہ تھا۔ بعدازاں کئی قسم کی نئی کاریں بھی مارکیٹ میں آگئیں لیکن مٹسوبشی لانسر کے مداحوں کے دل میں اس کی محبت باقی رہی۔ ان مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ایک عرصے بعد مٹسوبشی کمپنی نے اس گاڑی کا برانڈ نیو ماڈل متعارف کروادیا ہے جسے ”گرینڈ لانسر“ کا نام دیا گیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس نئے ماڈل کی بنیاد نویں جنریشن لانسر پر ہے۔ مٹسوبشی نے اس گاڑی میں ڈائنامک شیلڈ ڈیزائن متعارف کروایا ہے، اور اینگولر ہیڈلائٹیں و مختلف نظر آنے والا بمپر بھی اسی ڈیزائن کا حصہ ہے۔ گاڑی کے ڈیزائن میں بہت سی تبدیلیاں کی گئی ہیں، مثلاً پچھلی لائٹوں کا ڈیزائن بھی نیا ہے جبکہ اندرونی ڈیزائن بھی اچھوتا اور انتہائی خوبصورت ہے۔ اس گاڑی کو 1.8لیٹر انجن طاقت فراہم کرتا ہے جو 138 بی ایچ پی کے لئے بہترین ہے۔ نئی گرینڈ لانسر کی فروخت کا آغاز تائیوان سے ہوگا اور منتخب جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں بھی اسے فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔

مزید :

بزنس -