شاہد آفریدی کا ذاتی وجوہات کی بنا پر پشاور زلمی چھوڑنے کا اعلان

شاہد آفریدی کا ذاتی وجوہات کی بنا پر پشاور زلمی چھوڑنے کا اعلان
 شاہد آفریدی کا ذاتی وجوہات کی بنا پر پشاور زلمی چھوڑنے کا اعلان

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کرکٹربوم بوم شاہد خان آفریدی نے پشاور زلمی اور اس کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کردیا،ذاتی وجوہات کی بنا پر پشاور زلمی کی صدارت اور بحیثیت کھلاڑی ٹیم چھوڑ رہا ہوں،جہاں جاؤں گا چاہنے والے ساتھ ہوں گے ، نیک تمنائیں پشاور زلمی کے ساتھ ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے شاہد آفریدی نے اعلان کیا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر پشاور زلمی کی طرف سے نہیں کھیل سکیں گے اور بحیثیت صدر اور کھلاڑی پشاور زلمی چھوڑ رہے ہیں جبکہ اسی ٹوئٹ میں شاہد آفریدی نے اشارہ بھی دیا کہ وہ اب کسی اور جگہ نظر آئیں گے۔شاہد آفریدی نے پشاور زلمی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ میں جہاں بھی جاؤں گا پشاور زلمی کے پرستار میرے ساتھ ہوں گے۔دوسری جانب پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی بھی میدان میں آ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے بالکل بھی علم نہیں تھا کہ شاہد آفریدی پشاور زلمی چھوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے بالکل بھی آگاہ نہیں تھے اور انہیں علم نہیں تھا کہ شاہد خان آفریدی پشاور زلمی چھوڑنے کا اعلان کرنے والے ہیں۔دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہد آفریدی نے ٹیم کے مالک جاوید آفریدی سے اختلافات کی وجہ پشاور زلمی کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا، وہ کرکٹنگ معاملات میں ان کے بڑھتے ہوئے عمل و دخل سے خوش نہیں تھے، چند ماہ قبل بھی انھوں نے ٹیم چھوڑنے کا ذہن بنا لیا تھا مگر بعض بڑوں کے کہنے پر ایسا نہیں کیا۔اس وقت دو فرنچائزز ان سے معاہدے کیلئے تیار تھیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -