مصباح الحق کاکھلاڑیوں کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کھلاڑیوں کی تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔نجی نیوز چینل کے مطابق کھلاڑیوں کی تنخواہوں کے معاملے پر مصباح الحق بھی بول پڑے۔انہوں نے پی سی بی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی میچ فیس بڑھانے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بورڈ اپنے وسائل دیکھتے ہوئے کرکٹرز کا انکریمنٹ لگائے۔