چودھری عارف سعید پاکستان رگبی یونین کے نئے صدرمنتخب

چودھری عارف سعید پاکستان رگبی یونین کے نئے صدرمنتخب

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) چودھری عارف سعید پاکستان رگبی یونین کے نئے صدر ، خرم خواجہ سیکرٹری جبکہ فوزی خواجہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان رگبی یونین کی خصوصی جنرل کونسل کا اجلاس لاہور سروس ہاؤس میں ہوا جس میں نئی سپورٹس پالیسی کے تحت اگلے چار سال کے الیکشن برائے 2017-2021 ہوئے۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی طرف سے سیکرٹری جنرل خالد محمود اور پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد سے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شاہد نے بطور آبزور شرکت کی۔ الیکشن اجلاس میں سب سے پہلے پاکستان رگبی یونین نے اپنے آئین میں ہاؤس کی اجازت سے ترمیم کی۔ موجودہ الیکشن پاکستان رگبی یونین نے حکومت کی سپورٹس پالیسی کے مطابق کروائے ۔ آئین میں تبدیلی کرکے فوزی خواجہ کو بطور چیئرمین منتخب کیا گیا۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے الیکشن کمشنر پرویز احمد پاکستان رگبی یونین کے ریٹرننگ آفیسر تھے۔ انہوں نے الیکشن کا طریقہ کار قانونی طورپر مکمل کیا جس کے مطابق تمام عہدیدار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ چودھری عارف سعید کو نیا صدر منتخب کیا گیا جبکہ کراچی ر گبی سے خرم خواجہ کو سیکرٹری جبکہ لاہور رگبی سے انور الحق ظفر کو خزانچی منتخب کیا گیا۔ دیگر عہدیداروں میں میجر جنرل (ر) محمد اشرف چودھری بطور وائس پریذیڈنٹ، اسلام آباد رگبی سے یحییٰ بھٹی کو وائس پریذیڈنٹ، جبکہ پنجاب پولیس کے ڈی آئی جی صاحبزاہ شہزاد سلطان بھی وائس پریذیڈنٹ منتخب ہوئے۔

خواتین کی نمائندہ فریال گوہر منتخب ہوئیں جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی ممبران میں پشاور رگبی سے طارق پرویز، فاٹا سے نور اسلم، راولپنڈی سے ساحر اسلم اور پنجاب سے رضوان الرب ملک کو ممبر منتخب کیا گیا۔ نومنتخب صدر چودھری عارف سعید نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد خالد محمود، ڈپٹی ڈائریکٹر پاکستان سپورٹس بورڈمحمد شاہد اور ریٹرننگ آفیسر پرویز احمد کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -