بھارت میں جاری سیریز میں تین سنچریاں،سمتھ دوسرے کپتان

بھارت میں جاری سیریز میں تین سنچریاں،سمتھ دوسرے کپتان
 بھارت میں جاری سیریز میں تین سنچریاں،سمتھ دوسرے کپتان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دھرم شالا(اے پی پی) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز سٹیون سمتھ نے 20 ویں ٹیسٹ سنچری داغ دی، اس طرح وہ آسٹریلیا کی جانب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے 11 ویں پلیئر بن گئے ہیں، بھارت کے خلاف سیریز کے چوتھے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز سٹیون سمتھ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 111 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں 14 چوکے شامل تھے، یہ سیریز میں ان کی تیسری سنچری ہے، اس طرح وہ بھارت کی سرزمین پر ایک سیریز میں تین سنچریاں بنانے والے دنیا کے دوسرے کپتان بن گئے ہیں، اس سے قبل یہ کارنامہ انگلینڈ کے ایلسٹر کک نے 2012-13 میں انجام دیا تھا، سٹیون سمتھ کی یہ کیریئر کی 20 ویں سنچری ہے، وہ اب تک 99 اننگز میں 5234 رنز سکور کر چکے ہیں۔