برطانوی ادارہ ایچ ایس بی سی نے چین میں اپنے ملازمین کی تعداد میں اضافے کا اعلان کردیا

برطانوی ادارہ ایچ ایس بی سی نے چین میں اپنے ملازمین کی تعداد میں اضافے کا ...

  

ہانگ کانگ(آن لائن) برطانوی ادارہ ایچ ایس بی سی نے چین میں اپنے ملازمین کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایچ ایس بی سی کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک چین میں بینک کی شاخوں میں ملازمین کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دوران مجموعی طور پر ایک ہزار ملازمین کی تقرری عمل میں لائی جائے گی۔

اس اقدام کا بنیادی مقصد چین میں کاروباری اور بینک کی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ #/s#

مزید :

کامرس -