انٹرنیشنل پراپرٹی شو دبئی کیلئے پاکستان پولین کی افتتاحی تقریب آگاہی کا انعقاد

انٹرنیشنل پراپرٹی شو دبئی کیلئے پاکستان پولین کی افتتاحی تقریب آگاہی کا ...

  

لاہور(پ ر)نوائے وقت میڈیا گروپ اور میڈاس کمیونیکشن پاکستان کے زیر اہتمام پرل کانٹینٹل ہوٹل لاہور میں انٹرنیشنل پراپرٹی شو دبئی 2017ء کے پاکستان پولین کی افتتاحی تقریب آگاہی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان کے رئیل اسٹیٹ کے نمایاں ڈویلپرز، انوسٹرز اور بڑے کاروباری حضرات نے خصوصی شرکت کی۔تقریب کا مقصد آئی پی ایس دبئی میں شرکت کرنے والے نمائش کنندگان کو خطہ کی سب سے بڑی پراپرٹی نمئاش کی خصوصیات سے آگاہ کرنا تھا۔ مہمان خصوصی فوڈ منسٹر بلال یٰسین نے آئی پی ایس کی اہمیت اور پاکستان کے شعبہ رئیل اسٹیٹ کے کردار کو سراہا۔ تقریب کے سپیکر مرزا ہارون احمد (ریذیڈنٹ ڈائریکٹر ایم سی پی) نے آئی پی ایس کی اضافی خصوصیات’’دی فیوچرسٹیز شو‘‘، ’’گلوبل پراپرٹی مارکیٹ‘‘ اور آئی پی ایس کی موبائل ایپ اینول انوسٹمنٹ میٹنگ(اے آئی ایم) سے میڈیا کو متعارف کرایا۔ اے آئی ایم موبائل ایپ کا مقصد گلوبل ڈویلپرز اور نمائش کنندگان کو ایک بہترین کاروباری ایپ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ تقریب میں شریک اعظم بدر(سی او نوائے وقت میڈیا گروپ) ، بلال محمود(جی ایم مارکیٹنگ نوائے وقت میڈیا گروپ)، اصغر گروائیہ(سی ای او فاسٹ مارکیٹنگ کنسلٹنٹس)،سلیم بخاری (ایڈیٹر دی نیشن)، طاہر اخلاق (جی ایم مارکیٹنگ اینڈ سیلزا ظہار منوں) اور دیگر معزز حضرات نے پاکستان پولین کو آئی پی ایس کا سب سے بڑا پولین قرار دیا اور آئی پی ایس دبئی کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مزید :

کامرس -