کلدیپ یادیو ٹیسٹ کھیلنے والے بھارت کے 288 ویں پلیئر بن گئے
دھرم شالا(اے پی پی) کلدیپ یادیو ٹیسٹ کھیلنے والے بھارت کے 288 ویں پلیئر بن گئے، انہیں گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کیپ دی گئی، 22 سالہ کلدیپ یادیو بائیں ہاتھ سے سپن باؤلنگ کرتے ہیں، انہوں نے 22 فرسٹ کلاس میچوں میں 81 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔