پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی سیریز دلچسپ ہوگی:ثقلین مشتاق

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی سیریز دلچسپ ہوگی:ثقلین مشتاق

  

لندن (اے این این)انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اسپن بالنگ کوچ / کنسلٹنٹ کے طور پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کرلیں،انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے میری خدمات 2 سال کیلئے حاصل کی ہیں اور مجھے ایک سال میں 100دن کام کرنا ہوگا،میرا بنیادی کام انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہے لیکن میں نوجوان اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے ساتھ بھی کام کروں گا،عادل رشید اور معین علی بہت باصلاحیت ہیں اور انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلے ہی اپنا نام بنا چکے ہیں،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آنے والی سیریز دلچسپ ثابت ہوگی،پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم زیادہ متوازن ہے، اس سلسلے میں اسپنرز کا کردار اہم ہوگا اور پاکستان کے یاسر شاہ اور ویسٹ انڈیز کے بشو اہم کردار ادا کریں گے۔ ان خیالا ت کا اظہار اسپن باؤلنگ کوچ ثقلین مشتاق نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے میری خدمات 2 سال کیلئے حاصل کی ہیں اور مجھے ان کے ساتھ ایک سال میں 100 دن کام کرنا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ میرا بنیادی کام انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہے لیکن میں نوجوان اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے ساتھ بھی کام کروں گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -