دی یونائیٹڈانشورنس کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ نے میدان مار لیا

دی یونائیٹڈانشورنس کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ نے میدان مار لیا

  

لاہور (پ ر)انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ہر سال لاہور زون میں کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا جاتا ہے۔نارتھ ریجن کی تمام ٹیمیں اس میں بھرپور شمولیت اختیار کرتیں ہیں۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 18مارچ،2017کو ڈی ایچ اے EMEکرکٹ گراؤنڈ میں برقی روشنیوں میں منعقد کیا گیا۔جس میں دی یونائیٹڈ انشورنس کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ نے ایشیاء انشورنس کو چھ وکٹوں سے شکستِ فاش سے دوچار کیا۔ ایشیاء انشورنس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ انہیں بہت مہنگا ثابت ہوا ان کے بلے بازدی یونائیٹڈ انشورنس کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کی بولنگ کے سامنے مٹی کا دھیر ثابت ہوئے۔ایشیاء انشورنس کے بلے باز مقرر دس اورز میں صرف بیاسی (82)سکور بنا سکے۔ دی یونائیٹڈ انشورنس کمپنی آف پاکستان لمیٹڈکے بلے بازوں نے اپنی اننگز کا آغاز نہایت ہی مثبت انداز میں کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں اطراف خوبصورت شاٹس لگائے، انہوں نے مقرر ہدف نویں(9)اوور کی آخری گیند پر لانگ آف پر بڑے چھکے کے ساتھ حاصل کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -