بینک آف پنجاب پولو کپ کا فائنل آج ڈالر ایسٹ /نیوایج اور ماسٹر پینٹس کے درمیان کھیلا جائیگا

بینک آف پنجاب پولو کپ کا فائنل آج ڈالر ایسٹ /نیوایج اور ماسٹر پینٹس کے درمیان ...

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر)لاہور پولو کلب کے زیراہتمام بینک آف پنجاب پولو کپ 2017ء کا فائنل آج ڈالر ایسٹ /نیوایج اور ماسٹر پینٹس (بلیک) کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر کے مطابق 2016-17 کے سیزن کے ہائی گول کے آخری ٹورنامنٹ کا فائنل بہت زبردست ہوگا۔ اس سیزن میں تمام فائنل میں کانٹے دار کھیلے گئے۔ زندہ دلان لاہور نے بڑی تعداد میں میچز دیکھے جو پولو کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ابھی بھی سیزن میں کئی ٹورنامنٹ باقی ہیں جن میں بہترین پولو کھیلی جائے گی۔ ڈالر ایسٹ /نیوایج کی ٹیم میں فاروق امین صوفی، المان جلیل اعظم، حمزہ مواز خان اور حسام علی حیدر جبکہ ماسٹر پینٹس (بلیک) کی ٹیم میں صوفی محمد حارث، صوفی محمد عامر، احمد علی ٹوانہ اور ایندرس کرسپو شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -