عالمی پلاسٹک، پرنٹنگ اینڈ پیکجنگ نمائش ایکسپو سینٹر میں شروع ہو گئی

عالمی پلاسٹک، پرنٹنگ اینڈ پیکجنگ نمائش ایکسپو سینٹر میں شروع ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) تین روزہ تھری، پی پاکستان 2017 تیرہویں عالمی پلاسٹک، پرنٹنگ اینڈ پیکجنگ نمائش ایکسپو سینٹر لاہور میں شروع ہو گئی ۔ نمائش کا انعقاد فیکٹ ایگزیبیشنز کی جانب سے کیا گیا ہے۔ ایونٹ کا افتتاح وزیر صنعت و تجارت اور سرمایہ کاری ، حکومت پنجاب شیخ علاؤ الدین نے فیتا کاٹ کرکیا۔ یہ ایونٹ پلاسٹک، پرنٹنگ اینڈ پیکجنگ، فوڈ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کام کرنے والی مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں کو نہ صرف باہمی روابط استوار کرنے میں مدد کرے گا ۔ بلکہ اس نمائش سے متعلقہ پاکستانی انڈسٹری کو دنیا بھر میں ان شعبوں میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی سے متعارف ہونے کا بھی موقع ملے گا۔ اس نمائش میں 25 ممالک سے 250کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ شرکت کرنے والے ممالک میں آسٹریا، چین، جرمنی، بھارت، اٹلی، کوریا، ملائیشیا، نیدرلینڈز، سنگاپور، سوئٹزرلینڈ، تائیوان، ترکی، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکہ اور دیگر شامل ہیں۔اپنے بیان میں چیف ایگزیکٹو آفیسر فیکٹ ایگزیبیشنز محمد سلیم خان تنولی نے بتایا کہ نمائش کا مقصد دنیا بھرمیں ان شعبوں میں ہونے والی ترقی اور بہترین طریقوں کو پاکستان میں روشناس کرانا، کاروبار کے نئے مواقع پیدا کرنا اورپہلے سے موجود تجارتی تعلقات کو بھی مزیدمضبوط بنانا ہے۔ محمد سلیم خان تنولی نے بتایا کہ فیکٹ ایگزیبیشنز کی جانب سے تھری پی نمائش گزشتہ 13 سالوں سے تسلسل کے ساتھ منعقد کی جارہی ہے جس سے بہت جدید اور نئی ٹیکنالوجی پاکستان میں متعارف ہوئی ہے۔ نمائش 26مارچ تک جاری رہے گی۔

مزید :

کامرس -