ویلیو ایڈیشن کے شعبہ کی ترقی ملکی برآمدات میں اضافہ کیلئے کلیدی حثیت کی حامل ہے، صنعتی و اقتصادی ماہرین

ویلیو ایڈیشن کے شعبہ کی ترقی ملکی برآمدات میں اضافہ کیلئے کلیدی حثیت کی حامل ...

  

اسلام آباد (اے پی پی) ویلیو ایڈیشن کے شعبہ کی ترقی ملکی برآمدات میں اضافہ کیلئے کلیدی حثیت کی حامل ہے۔ مالی سال 2015ء کے دوران مجموعی قومی برآمدات 21 ارب ڈالر رہی تھیں جس میں ٹیکسٹائل کے شعبہ کی برآمدات 12 ارب ڈالر سے زائد تھیں۔صنعتی و اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ ویلیو ایڈیشن کے شعبہ کی ترقی کیلئے ہنر مند افرادی قوت کی دستیابی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی ٹیکسٹائل کی برآمدات کا تقریبا 90 فیصد حصہ خام مال یا کم ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی شکل میں برآمد کرتا ہے جس وجہ سے عالمی منڈیوں میں پاکستانی برآمد کنندگان کوکم قیمت ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی میعار کے مطابق افرادی قوت کی تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے تا کہ جدید ٹیکنالوجی اور انسانی وسائل سے بھر پور استفادہ کے تحت ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی تیاری و برآمد کو بڑھایا جا سکے۔

ماہرین نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کی تکمیل کے بعد ہنر مند افرادی قوت کی مانگ میں مزید اضافہ ہو گا جس کے لئے ہنگامی بنیادوں بر جامع حکمت عملی مرتب کر کے اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ تیزی سے پھیلتی ہوئی عالمی تجارت سے حقیقی استفادہ کر کے قومی معیشت کو مستحکم کیا جا سکے۔

مزید :

کامرس -