کافی کے نرخوں میں کمی ،چینی میں اضافہ

کافی کے نرخوں میں کمی ،چینی میں اضافہ

  

نیویارک (اے پی پی) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں کافی کے نرخوں میں کمی جبکہ چینی کے نرخوں میں اضافہ ہوا۔ایکسچینج میں مئی کیلئے اربیکا کافی کے سودے 2.9 سینٹ (2.06 فیصد ) کمی کے ساتھ 1.376 ڈالر فی پونڈ طے پائے۔روبسٹا کافی کے مئی کیلئے سودے 24 ڈالر (1.11 فیصد) کم ہوکر 2139 ڈالر فی ٹن طے پائے۔مئی کیلئے خام چینی کے سودے 0.11 سینٹ (0.62 فیصد) بڑھ کر 17.71 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔اسی ماہ کیلئے سفید چینی کے سودے 2.2 ڈالر (0.44 فیصد ) بڑھ کر 501 ڈالر فی ٹن رہے۔

مزید :

کامرس -