2017ء کی پہلی ششماہی کے دوران چراٹ سیمنٹ لمیٹڈ کی آمدنی میں17فیصد کا اضافہ

2017ء کی پہلی ششماہی کے دوران چراٹ سیمنٹ لمیٹڈ کی آمدنی میں17فیصد کا اضافہ

  

اسلام آباد (این این آئی)سال 2017ء کی پہلی ششماہی کے دوران چراٹ سیمنٹ لمیٹڈ کی آمدنی میں17فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ مہینوں کے دوران کمپنی کی آمدنی 4 ارب روپے تک بڑھ گئی ٗ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو3.5 ارب روپے کی آمدنی ہوئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی نے 31دسمبر2016ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کیلئے ایک روپیہ فی حصص یعنی 10فیصد کے وسط مدتی کیش ڈیونڈ کا اعلان کیا ہے۔ رواں مالی سال میں کمپنی کا بعد ازٹیکس منافع ایک ارب روپے تک بڑھ گیا ٗ گذشتہ مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران کمپنی کے خالص منافع میں52 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -