روس کی حکومت نے شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا

روس کی حکومت نے شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا

  

ماسکو(آن لائن) روس کی حکومت نے شرح سود میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ چھ مہینوں میں روس کی حکومت نے پہلی بار قرضوں پر سود کی شرح میں کمی کا اعلان کیا ہے جس کا بنیادی مقصد مشکلات کی شکار معیشت کو سہارا دینا ہے۔ سنٹرل بینک کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق قرضوں پر سود کی شرح 10 فیصد سے کم کرکے 9.75 کردی گئی ہے۔ اس سے قبل ستمبر میں سنٹرل بینک نے شرح سود میں کمی کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

کامرس -