کترینہ نے ’’ایک تھا ٹائیگرٹو‘‘ کے لئے سخت تربیت لیناشروع کردی
ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ ادکارہ کترینہ کیف نے اپنی نئی فلم ’’ایک تھا ٹائیگرٹو‘‘ کی شوٹنگ کے لئے سخت تربیت لیناشروع کردی ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کترینہ کیف ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ میں سلمان خان کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گی ۔جس کے لئے اداکارہ نے جمناسٹک کی ایک خاص مہارت حاصل کرنا شروع کردی ہے۔ہدایتکارعلی عباس ظفر نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی جاری ہے جس میں سلمان اور کترینہ کو ایکشن اسٹنٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق فلم میں ایکشن سین کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لئے ہالی وڈ ہدایتکارٹام س سٹروتھرز کی خدمات بھی حاصل کی ہیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ فلم کرسمس کے موقع پر ریلیز ہو گی۔