فلم گارڈینز آف دی گلیکسی 2 کی نئی جھلکیاں ریلیز

فلم گارڈینز آف دی گلیکسی 2 کی نئی جھلکیاں ریلیز
 فلم گارڈینز آف دی گلیکسی 2 کی نئی جھلکیاں ریلیز

  

لاس اینجلس(نیٹ نیوز)سْپر ہیروز کے ایکشن پر مبنی ہالی وڈکی سائنس فکشن ایکشن فلم گارڈینز آف دی گلیکسی والیم ٹو کے نئے کلپس جاری کردیے گئے۔برطانوی ناول نگارڈین ایبنیٹ کی کتاب سے ماخوذ اس فلم کی کہانی غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک سْپر ہیروز کے گرد گھوم رہی ہے، یہ سْپرہیروز دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے نکلتے ہیں اور اپنی صلاحیتوں سے منفی طاقتوں کے عزائم ناکام بنادیتے ہیں۔کیون فیج کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکار کرِس پریٹ،سیلوسٹرا سٹیلون،کرٹ رسل، زوئی سیلڈانا، کیرن گیلن ،کرس سیلیوَن،الزبیتھ ڈبیکی، نیتھن فیلن، ڈیو بیٹسٹا، شین گْن اورمائیکل روکرشامل ہیں جبکہ مختلف اینیمیٹڈکرداروں کیلئے ڈائیلاگ بریڈلے کوپراور وِن ڈیزل کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔مارول اسٹوڈیوز کی تیارکردہ ایکشن سے بھرپورمناظر کی عکاسی کرتی یہ سائنس فکشن فلم والٹ ڈزنی پکچرز اورموشن پکچرز کے تحت5 مئی کو سینما گھروں میں دھوم مچانے آرہے ہیں۔

مزید :

کلچر -