پھلوری جیسی منفرد فلم کا حصہ بننے پر فخر ہے، انوشکا شرما

پھلوری جیسی منفرد فلم کا حصہ بننے پر فخر ہے، انوشکا شرما
 پھلوری جیسی منفرد فلم کا حصہ بننے پر فخر ہے، انوشکا شرما

  

ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے کہا کہ پھلوری جیسی منفرد نوعیت کی فلم کا حصہ بننے پر فخر ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا کہ فلم پھلوری ان کے کیرئیر کی اہم ترین فلم ہے جس میں انہوں نے چیلنجنگ کردار نبھایا ہے،انہیں فخر ہے کہ وہ فلم پھلوری جیسی منفرد نوعیت کی فلم کا حصہ بنیں،یہ ایسی لو اسٹوری ہے جس میں جہاں چند مناظر شائقین کو ہنسائیں گے تو وہاں چند مناظر انہیں آبدیدہ بھی کریں گے،فلم پر مداحوں کے اب تک کے ردعمل سے بے حد خوش ہیں اور امید کرتی ہیں کہ فلم کامیابی سے ہمکنار ہو گی،فلم کی دیگر کاسٹ میں دلجیت دوسنج،مہرین پیر زادہ اور سورج شرما شامل ہیں۔

،فلم کی ہدایات انشائی لال نے دی ہے،فلم کی سینما گھروں میں شاندار نمائش جاری ہے۔

مزید :

کلچر -