فلم’’طیفاان ٹربل‘‘کی شوٹنگ لاہورکے مختلف مقامات پر جاری

فلم’’طیفاان ٹربل‘‘کی شوٹنگ لاہورکے مختلف مقامات پر جاری

  

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹراحسن رحیم کی فلم’’طیفاان ٹربل‘‘کی شوٹنگ تسلسل سے لاہورکے مختلف مقامات پر جاری ہے جس میں علی ظفر اور مایاعلی حصہ لے رہے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ گزشتہ روزباغ جناح اور ریلوے سٹیشن کے علاوہ دیگرعلاقوں میں بھی کی گئی۔

یہ امرقابل ذکر ہے کہ مایاعلی اور علی ظفرکی پاکستان میں یہ پہلی ہے کیونکہ اس سے پہلے علی ظفرنے صرف بالی ووڈ کی فلموں میں ہی کام کیا ہے جبکہ مایا ڈراموں میں ہی کام کرتی رہی ہیں۔ؔ ڈائریکٹراحسن رحیم کی بھی یہ پہلی فلم ہے جس کے بارے میں بہت پرامیدہیں کہ شائقین اسے ضرورپسندکریں گے۔

مزید :

کلچر -