بالی وڈ فلم ’’دوبارہ‘‘ 19 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

بالی وڈ فلم ’’دوبارہ‘‘ 19 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

  

ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ فلم ’’دوبارہ‘‘ 19 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ فلم ’’دوبارہ ‘‘ جس کی اہم کاسٹ میں اداکارہ ہما قریشی اور ثاقب سلیم شامل ہیں 19 مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی،فلم ہالی وڈ فلم اوکولس کی ہندی ریمیک فلم ہے۔

،فلم کی کہانی ایک لڑکی کی ہے جس کا یہ ماننا ہوتا ہے کہ اس کے گھر میں لگا ہوا پرانا شیشہ اس کے خاندان کو درپیش مسائل اور حادثات کا ذمہ دار ہے،وہ شیشہ کو نحوست کی علامت سمجھتی ہے،یہ ہارر فلم ہے جس کی ہدایات پراول رمن نے دی ہے،فلم 19 مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -