ودیوت جاموال جریدے ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن کی زینت

ودیوت جاموال جریدے ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن کی زینت
 ودیوت جاموال جریدے ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن کی زینت

  

ممبئی(نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار ودیوت جاموال بھارتی جریدے ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن کے سرورق کی زینت بن گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار ودیوت جاموال بھارتی جریدے ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن کے تازہ ایڈیشن 2017 کے سرورق کی زینت بنے ہیں، بھارتی جریدے ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن کے زیر اہتمام نئے شمارے کی لانچ تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں ودیوت جاموال نے شرکت کر کے خود یہ نیا شمارہ اپنے چاہنے والوں کے لئے لانچ کیا،اداکار اپنی فٹنس اور سڈول جسم کی وجہ سے مردوں اور عورتوں میں یکساں مقبول ہیں ۔

یہی وجہ ہے کہ انہیں میگزین نے بھی سرورق کے لئے منتخب کیا ہے،اداکار نے تقریب کے دوران اپنی فٹنس کا راز بھی شئیر کیا، اداکار کا کہنا تھا کہ فٹ رہنے کے لئے وہ متوازن غذاوں کا استعمال کرتے ہیں اور ورک آوٹ کے لئے روزانہ جم جاتے ہیں،اداکار ان دنوں فلم بادشاہو کی عکسبندی میں مشغول ہیں جو جلد ہی مکمل کر لی جائیگی۔

مزید :

کلچر -