پریانکا کی فلم’بے واچ‘کا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا

پریانکا کی فلم’بے واچ‘کا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا
 پریانکا کی فلم’بے واچ‘کا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا

  

ممبئی(نیٹ نیوز)معروف ایکشن ہیرو ڈیوین جانسن اور پریانکا چوپڑا کی کامیڈی سے بھرپور نئی ہالی وڈ ایکشن فلم’بے واچ‘ کا ٹریلرمنظرِ عام پر آگیا۔ہدایت کار سیٹ گورڈن کی یہ فلم مشہور امریکی ٹی وی سیریز پر مبنی ہے جس کی کہانی کیلیفورنیا کے ساحل پر اپنے فرائض سرانجام دیتے ایسے لائف گارڈز کے گِرد گھوم رہی ہے جولوگوں کی جان بچانے کیلئے سمندر کی خطرناک لہروں سے نبرد آزما ہوتے ہیں۔ایوان ریتمین، ٹام پولک اور ڈیوین جانسن کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں ڈیوین جانسن، الیگزینڈراڈیڈیریو، زیک ایفرون، پریانکا چوپڑا، جان بیس، کیلی روہربیچ، یحییٰ عبدالمتین اورپامیلا اینڈریسن شامل ہیں۔ایکشن، کامیڈی، ڈرامہ اور تھرل سے بھرپور یہ فلم 26مئی کو پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

مزید :

کلچر -