عتیقہ اوڈھو اور ثانیہ سعید 'پیاری بٹو'میں جلوہ گر ہونگی

عتیقہ اوڈھو اور ثانیہ سعید 'پیاری بٹو'میں جلوہ گر ہونگی
 عتیقہ اوڈھو اور ثانیہ سعید 'پیاری بٹو'میں جلوہ گر ہونگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(شوبز ڈیسک)آج کل پاکستانی ڈراموں میں سماجی مسائل کو کافی حد تک پیش کیا جارہا ہے اور پاکستان کی دو معروف اداکارائیں عتیقہ اوڈھو اور ثانیہ سعید بھی اس دوڑ کا حصہ بننے جارہی ہیں۔عتیقہ اور ثانیہ بہت جلد ایک ساتھ 'پیاری بٹو' نامی ڈرامے میں کام کرتی نظر آئیں گی، جو الزائمر کے مرض کے موضوع پر مبنی ہے۔ٹی وی ڈرامہ 'پیاری بٹو' کی کہانی ساجی گل نے تحریر کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ساجی گل نے بتایا کہ اس ڈرامے کی کہانی بچے کو گود لینے اور اْن رشتوں پر بنائی گئی جنہیں لوگ غیر اہم تصور کرتے ہیں، اداکارہ سنعیہ شمشاد اس ڈرامے میں عتیقہ اوڈھو کی بیٹی کا کردار ادا کررہی ہیں، جنہیں ان کی پھپو ثانیہ سعید نے گود لے لیا۔عتیقہ اوڈھو کے کردار کے حوالے سے انھوں نے مزید بتایا کہ 'اس ڈرامے میں عتیقہ کا کردار کافی منفی انداز میں پیش کیا گیا ہے، جو کافی منفرد ہوگا'۔دوسری جانب عتیقہ اوڈھو کا ماننا ہے کہ یہ کردار ان کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'پیاری بٹو ایک دلچسپ پروجیکٹ ہے کیوں کہ میرا کردار اس میں کافی وسیع ہے، مجھے امید ہے مداحوں کو اس ڈرامے میں میرا کام پسند آئے گا ۔

مزید :

کلچر -