روسی بیوٹی کوئین شراپووا کی ٹینس کورٹ میں واپسی

روسی بیوٹی کوئین شراپووا کی ٹینس کورٹ میں واپسی

  

روس کی ٹینس سٹار ماریہ شرا پووا کسی تعارف کی محتاج نہیں بے شمار ٹائٹل اپنے نام کرنے والی شرپوا نے طویل عرصہ قبل کھیل سے دوری اختیار کرلی تھی جس کے بعد ان کے مداح بہت پریشان ہو گئے تھے اور انہوں نے کھلاڑی سے کھیل میں واپس آنے کی اپیل کی تھی مگر کھیل پر پابندی کی وجہ سے وہ کھیل میں واپسی نہیں کرسکی مگر اب ایک مرتبہ وہ دوبارہ کھیل میں ایکشن میں نظر آئیں گی اور اس کے لئے انہوں نے 26 اپریل کی تاریخ دیدی ہے جس کا ان کے مداحوں کو شدت سے انتظار ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ جس طرح سے ماضی میں ٹینس سٹا ر نے عمدہ کھیل سے شائقین کے دل جیتے ایک مرتبہ دوبارہ وہ اپنی واپسی پر شاندار کھیل کا مظاہرہ کریں گی اور شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب ہو جائیں گی۔ روسی ٹینس سٹار اسٹٹ گارٹ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ سے اپنی واپسی اختیار کر رہی ہیں جس میں وہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ شرکت کرچکی ہیں اور اس سے قبل انہوں نے آخری مرتبہ جنوری میں آخری مرتبہ کسی ایونٹ میں شرکت کی تھی جبکہ گزشتہ سال مارچ میں ان کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر ان پر دو سا ل کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی اور اس کے بعد وہ کھیل سے دور ہو گئیں تھیں، جس پر انہوں نے پابندی کے خلاف عدالت میں کیس کیا او ر اس پر ان پر عائد پابندی کو کم کرکے پندرہ ماہ تک کردی گئی تھی اس لئے وہ اب شائقین کو اسٹٹ ٹورنامنٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گی اس حوالے سے روسی ٹینس سٹار بہت خوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ جلد سے جلد کھیل میں واپسی کے لئے بے قرار تھی اور اب انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں ہیں اور وہ ایک مرتبہ دوبارہ شائقین کو ایکشن میں نظر آئیں گی اور اس ایونٹ کے لئے انہوں نے بہت تیاری کی ہے او ر یہ ایونٹ میرے لئے بہت فیورٹ ہے جس میں شرکت سے میں کھیل میں واپسی اختیار کررہی ہوں شراپوا کا کہنا ہے کہ شائقین کی جانب سے جب بھی مجھے پذیرائی ملی ہے میرے کھیل میں بہتری آئی ہے اور میں اپنے پرستاروں کی بہت شکرگزار ہوں، جنہوں نے ہمیشہ ہی میرے لئے بہت دُعائیں کی ہیں اور ان کی بدولت ہی آج اس مقام پر پہنچی ہوں اور اسی طرح میں مستقبل میں ان کے دل جیتنے کی کوشش کروں گی یاد رہے کہ روسی ٹینس سٹار ماریہ شرپوا اس سے قبل تین مرتبہ ا س ٹائٹل کو اپنے نام کرچکی ہیں اور اس مرتبہ بھی میں شائقین کی امیدوں پرپورا تروں گی 19 اپریل1987ء کو پیدا ہونے والی 29 سالہ شراپوا نے اب تک بے شمار ٹائٹل اپنے نام کئے ہوئے ہیں روس سے تعلق رکھنے والی ٹینس سٹار نہ صرف کھیل کے میدان ہیں ہی شہرت کی حامل ہیں، بلکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ بطور ماڈل بھی شائقین کے دِلوں پر راج کرتی ہیں انہوں نے کھیل کا آغاز 1994 ء میں امریکہ میں ہونے والے ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کرکے کیا تھا اور اس کے بعد انہوں نے اس کھیل میں بہت زیادہ شہرت حاصل کی اور اس وقت وہ دنیائے ٹینس میں اپنا ایک منفرد مقام رکھتی ہیں اور جس طرح سے انہوں نے اس کو برقرار رکھا ہوا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ہے کھیل پر پابندی کے باوجود بھی وہ جس طرح سے آج بھی شائقین کے دلوں پر را ج کررہی ہیں وہ ان کے بہترین کھیل کی ایک مثال ہے ان کے اب تک حاصل کئے جانے والے ایوارڈز کی بات کی جائے تو انہوں نے ہر بڑا ٹائٹل اپنے نام کیا ہوا ہے وہ دنیا کی واحد ویمن ٹینس سٹار ہے، جنہوں نے اب تک سب سے زیادہ متواتر ٹورنامنٹ اپنے نام کئے ہیں ہیں اور سرینا ولیمز کے بعد وہ ویمنز ٹینس سٹار ز میں دوسرے نمبر پر آتی ہیں ان کے کوچز میں ایک نام ان کے والد کا بھی ہے یوری شرپوا بھی ان کی کوچنگ کرتے ہیں او ر اب بھی ان کے ساتھ ہیں ان کو 2003ء سے لے کر2015ء تک کے دوران سب سے زیادہ ٹائٹل بھی اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل ہے بطور ماڈل بھی وہ بے شمار اشتہارات میں جلوہ گر ہوچکی ہیں اور ان کے لئے ایک طویل عرصہ کے بعد واپس آکر عمدہ کھیل پیش کرنا اب کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگا مگر وہ اس کے لئے تیار ہیں اور ان کا جوش و جذبہ دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ ایک مرتبہ دوبارہ اپنی فتوحات کا سلسلہ وہی سے شروع کریں گی جہاں سے ختم ہوا تھا اور اس کے لئے میں اب پہلے سے زیادہ پرعزم ہوں اور اپنے حریفوں کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرنا میرا مقصد ہے اور میں اس کھیل میں ہمیشہ ہی نمایاں مقام حاصل کرنا چاہتی ہوں اور اس کے لئے میں اپنی محنت کا سلسلہ جاری رکھوں گی انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی میں کسی ایونٹ میں شرکت کرتی ہوں تو میری کوشش ہوتی ہے کہ میں دل و جان سے کھیل پیش کروں اور جب شائقین میرے کھیل پر حوصلہ افزائی کرتے ہیں تو اس وقت جو خوشی مجھے ملتی ہے وہ میرے لئے بیان کرنا بہت مشکل کام ہے ۔

مزید :

ایڈیشن 1 -