پاکستان کی حفاظت سروں پر کفن باندھ کر کریں گے،ثروت قادری

پاکستان کی حفاظت سروں پر کفن باندھ کر کریں گے،ثروت قادری

  

لاہور(پ ر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں تحفظ کا سروں پر کفن باندھ کر کرینگے ،نظریہ پاکستان کے مخالف یہود ونصاریٰ کے نظریات کو مسلط کرنے کے درپے ہیں،حکومت ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کیلئے اپنا مذہبی وآئینی کردار ادا کرے ، حکمرانوں کی ہر اس پالیسی کی مخالفت کرینگے جس کا ٹکراؤ نظریہ پاکستان سے ہوتا ہے ،ہمیں اپنی نئی نسل کو تاریخ سے روشناس کرنا ہے باطل قوتوں کو علم وشعور ناکام بنایا جاسکے۔

، پاکستان دو قومی نظریہ کے نام پر معرض وجود میں آیا ،دو قومی نظریہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی نے پیش کیا اور دنیا کو بتا دیاہندو اور مسلمان دو الگ الگ قومیں ہیں جن کا طرز زندگی ،کلچر اور دین سب سے الگ ہے ،قائد اعظم محمد علی جناح نے دوقومی نظریہ کو عملی جامہ پہنایا اور اسی بنیاد پر پاکستان حاصل کیا ،بنارس کانفرنس میں 5ہزار سے زائد علماء اہلسنت نے شرکت کی اور واضح پیغام دیا کہ پاکستاں ہر حال میں بنا کر دم لیں گے 8مارچ 1944کو قائد اعظم محمد علی جناح نے پشاور یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اس دن معرض وجود میں آگیا تھا جب ہندوستان میں پہلا غیر مسلم مسلمان ہوا تھا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -