عملی امتحانات کے مراکز میں 2نگران تعینات کرنے کا فیصلہ

عملی امتحانات کے مراکز میں 2نگران تعینات کرنے کا فیصلہ

  

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کی ہدایات پر میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے عملی امتحان کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی۔ عملی امتحان کیلئے ہر امتحانی سنٹر میں دو ایگزمینرز تعینات کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور تعلیمی بورڈ نے ایچ ای سی کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے پریکٹیکلز کا طریقہ کار تبدیل کرتے ہوئے ہر امتحانی سنٹر میں ایک کی بجائے دو ایگزامینر تعینات کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے ۔ بورڈذرائع کے مطابق میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں دونوں ایگزمینرز کی مشاورت سے طلبا کو نمبر ایوارڈ کیے جائیں گے ۔بورڈذرائع کے مطابق اس کا اطلاق رواں سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے ہونے والے عملی امتحان سے ہوگا۔اس حوالے سے لاہور بورڈ نے عملی امتحانات کے لئے اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگانا شروع کردی ہیں۔ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق عملی امتحان کا آغاز 4 اپریل سے ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -