قطری شہزاد ے کے خط کے عوض200ارب کا منصوبہ دینا زیادتی ہے،عمر کسانہ

قطری شہزاد ے کے خط کے عوض200ارب کا منصوبہ دینا زیادتی ہے،عمر کسانہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کی ایگزیکٹو باڈی کے رکن محمد عمر کسانہ نے کہا ہے کہ قطری خط کے عوض قطری شہزادے کو غیر قانونی طور پر 200ارب کا منصوبہ دیا گیا ہے جس کی تحریک انصاف شدید مذمت کرتی ہے ۔ایل این جی منصوبہ کو بغیر قواعد و ضوابط قطری شہزادے کو دینا عوام اور اس ملک کے ساتھ غداری ہے ۔اگر حکومت نے اس پر ہمارے تحفظات دور نہ کیے تو پی ٹی آئی پانامہ کی طرح اس پر بھی تحریک چلا سکتی ہے ۔

غریب عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ من پسند افراد کو نوازنے پر خرچ کیا جارہا ہے ۔مسلم لیگ ن نے ملک میں بادشاہت قائم کر رکھی ہے جسکا انکو الیکشن 2018میں حساب دینا ہوگا۔ڈیفنس میں تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کرتے کہا کہ اس قوم کے ساتھ اس سے بڑی زیادتی اور ظلم کیا ہوگا کہ انکے پیسوں سے حکمران خود بھی عیاشیاں کرتے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -