گریٹر اقبال پارک میں پولیس کا شہری پر تشدد،سعدیہ سہیل کی تحریک التواء جمع

گریٹر اقبال پارک میں پولیس کا شہری پر تشدد،سعدیہ سہیل کی تحریک التواء جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گریٹر اقبال پارک لاہور میں یوم پاکستان کی تقریب فیملی کے ہمراہ دیکھنے کے لئے آنے والے شہری کو پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے کی پنجاب کا یہ مقدس ایوان پُرزور مذمت کرتا ہے اور واقع میں ملوث پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتا ہے تشدد کے دوران شہری کے کمسن بیٹے نے پولیس اہلکاروں کی منت سماجت بھی کی جسے انہوں نے نظر انداز کر دیا اور شہری کو کھینچ کر پارک سے باہر لے گئے۔ پولیس کے ناروا رویے کی یہ بدترین مثال ہے ۔