تحریک انصافنے حافظ آباد او ر پنڈی بھٹیاں کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا

تحریک انصافنے حافظ آباد او ر پنڈی بھٹیاں کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا

  

لاہور( نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی طرف سے حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں کی تحصیلوں کیلئے صدور، نائب صدور ، جنرل سیکرٹریز اورجوائنٹ سیکرٹریز سمیت پارٹی عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا ۔ صدر پی ٹی آئی وسطی پنجاب عبدالعلیم خان کے دستخطوں سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق تحصیل حافظ آباد کیلئے سید عاصم بخاری ایڈووکیٹ صدر ، ،علی ذیشان ،عدیل سلہریا ایڈ ووکیٹ ،امجدخان ،نوشیر حیات بھون اورمحمد افضل نائب صدو ر،ملک ظہور جوائنٹ سیکرٹری ،محمد احسان سیکرٹری انفارمیشن ،طلحہٰ ہاشمی سیکرٹری پبلسٹی ،علی اکبر گل سیکرٹری لیبر ،انوار الحق سیکرٹری لیگل آفئیر ز ،مسٹر شمعون سیکرٹری مینارٹیز ،ندیم طور سیکرٹری ٹریڈرز،مسز راحت ایوبی سیکرٹری ویمن ونگ ،چوہدری زبیر سیکرٹری یوتھ اور عمر فاروق ڈھاڈی تحصیل حافظ آباد کے سیکرٹری ویلفئیر مقرر کیے گئے ہیں جبکہ اختر حسین بھٹی کو پی ٹی آئی تحصیل پنڈی بھٹیاں کا صدر اور مبین قادر لودھرا کو سینئر نائب صدر مقرر کیا گیا ہے ۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ بچہ بچہ جانتا ہے کہ پاناما کیس کے فیصلے سے نواز لیگ کو ہر حال میں خفت اٹھانا پڑے گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -