گڈ گورننس کے دعویداروں نے غریبو ں کا جینا مشکل کر دیا،یاسمین راشد

گڈ گورننس کے دعویداروں نے غریبو ں کا جینا مشکل کر دیا،یاسمین راشد

  

لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف انصاف پروفیشنلزفورم کی چئیرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ ‘ گڈگور ننس کے نام نہاد دعویدار وں نے غریب عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے ‘ پنجا ب اور سندھ کے حکمرا ن ملک کو دونو ں ہاتھو ں سے لو ٹ رہے ہیں اور انہیں غریب عوام کے مسا ئل سے کو ئی دلچسپی نہیں ہے ۔انہو ں نے کہا کہ غریب آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی تو کیا صحت کی سہولیات تک میسر نہیں ہیں۔

، صوبے بھر کے ہسپتالو ں میں ڈاکٹرز، ادویات ، عملے اور آلات کی شدید قلت ہے ، حکمرانو ں میں اتنا بھی خیا ل نہیں کہ عوام کی مد د اور صحت کی عدم سہولتو ں کی فراہمی کیلئے کو ئی اقدامات اٹھا سکیں ۔ ، ہسپتا لو ں میں صورت حال انتہا ئی سنگین ہوچکی ہے ‘ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی حکومتیں انسانیت کا کھلا مذاق اڑا رہی ہیں اور اپنے اپنے صوبو ں میں محکمہ صحت اور ہسپتالو ں کی حالت درست کرنے کیلئے کو ئی اقدامات نہیں اٹھا رہیں ‘ ہسپتالو ں میں حالت یہ ہے کہ مریضو ں کے بروقت آپر یشن نہیں کیے جارہے بلکہ انہیں سالو ں کی تاریخیں دی جارہی ہیں، ‘ سفاک حکمرانو ں کے ہوتے ہوئے عوام کسی بھی خیر کی توقع نہ رکھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمران عوام کے ٹیکسو ں کا پیسہ اپنے ناکام منصوبو ں پر پانی کی طر ح بہا ر رہے ہیں ،حکمرانو ں کی ترجیحات میں غریب عوام سرے سے شامل ہی نہیں اعلانات کے باوجود ہسپتالو ں میں ادویات اور فنڈز فراہم نہیں کیے جا رہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -