زرعی ملک کے باوجود دالوں کی درآمد میں اضافہ سے کاشتکار متاثر ہونگے

زرعی ملک کے باوجود دالوں کی درآمد میں اضافہ سے کاشتکار متاثر ہونگے

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ زرعی ملک ہونے کے باوجودآٹھ ماہ کے دوران دالوں کی درآمد میں50فیصد اضافہ ہو گیا ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جو لائی تا فروری دالوں کی درآمد کا حجم599.285ملین ڈالر تک بڑھ گیا ،پنجاب زرعی صوبہ ہے لیکن یہاں زراعت کے لئے کچھ نہیں کیا گیا ، انہوں نے کہاکہ دالوں کی درآمد میں اضافہ سے دالوں کے مقامی کاشتکار متاثر ہوں گے اور دالوں کی پیداوار میں مزید کمی ہوگی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -