سی پیک کی سیکیورٹی کے اخراجات عوام سے وصول کرنازیادتی ہے

سی پیک کی سیکیورٹی کے اخراجات عوام سے وصول کرنازیادتی ہے

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری (سی پیک ) منصوبہ کی سیکیورٹی کیلئے اخراجات بجلی بلوں میں صارفین سے وصولی کا فیصلہ عوام پر اضافہ بوجھ ہوگابجلی بلوں میں پہلے ہی ٹی وی فیس، نیلم جہلم سرچارج،انکم ٹیکس، ودھ ہولڈنگ ٹیکس، سیلز و دیگر ٹیکسوں سے اضافہ سے عوام پریشانی کا شکار ہیں مہنگی بجلی کے ساتھ ناجائز ٹیکسوں کے بوجھ سے بجلی کے بلوں کی ادائیگی مالی پریشانی کا باعث ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں یوتھ ونگ کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -