قرض کے عدم استعمال پر 70لاکھ ڈالر جرمانہ تشویشناک ہے

قرض کے عدم استعمال پر 70لاکھ ڈالر جرمانہ تشویشناک ہے

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ق)لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے پاکستان کو ساڑھے چار ارب ڈالر قرض استعمال نہ کرنے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے 70لاکھ ڈالر جرمانہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرض کے عدم استعمال پر پاکستان پر70لاکھ ڈالر جرمانہ قومی خزانہ پر بوجھ ہے اور یہ بوجھ ٹیکسوں کی شکل میں عوام تک منتقل ہوگا انہوں نے کہا کہ لامحدود قرضوں کا بوجھ عوام پر ڈال کر قرض استعمال نہ کرنا بیڈ گورننس ہے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -