حسین حقانی نے زرداری اور گیلانی کے حکم پر امریکیوں کو ویزے دیے
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ زرداری اور گیلانی کے حکم پر ہی حسین حقانی نے امریکیوں جاسوں کوبڑے پیمانے پر ویزے جاری کیے ، یہ ملک کی سلامتی کامسئلہ ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت کی آشیرباد سے ہی دوبئی سے بھی دہلی کے لیے ویزے جاری ہوئے جو کہ اس وقت کی سیکورٹی ایجنسیوں کی کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے کہ وہ کہاں تھیں ؟ ۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور (ن) کے دور اقتدارمیں ہی دو پاکستانیوں کے قاتل ریمنڈڈیوس کو فرار کروایا گیا ، ابیٹ آباد کمیشن کی رپورٹ عوا م کے سامنے لائی جائے ، ماڈل ٹاون اور ڈان لیکس رپورٹ میں بھی حکمران ٹو لے کے ملوث ہو نے کی وجہ سے اس رپورٹ کو بھی دبا رکھا ہے ، تحریک انصاف ان رپورٹوں پر مٹی نہیں پڑنے دے گی