پنجاب یونیورسٹی میں طالبات کے پروگرا م پر حملہ افسوسناک ہے،ذکر اللہ مجاہد

پنجاب یونیورسٹی میں طالبات کے پروگرا م پر حملہ افسوسناک ہے،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں طالبات کے پروگرام پر حملہ افسوسناک اورقابل مذمت ہے۔ان خیالات کا اظہارگذشتہ روز انہو ں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں اسلامی جمعیت طلبہ، جے آئی یوتھ لاہور کے وفود اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طالبات کے پروگرام پر حملہ اور طالبات پر تشدد سمیت معزز مہمانوں کو ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی ہونی چاہیے ۔

تاکہ تعلیمی ادارے میدان جنگ نہ بنیں ۔انہو ں نے کہا کہ حکومت اور سیکورٹی اداروں کی طرف سے شرپسند عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں نہ لانا پنجاب حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -