پانامہ کیس کے بعد پاکستان تاریخ کے نئے دور میں داخل ہوگا،ر مسرت جمشید

پانامہ کیس کے بعد پاکستان تاریخ کے نئے دور میں داخل ہوگا،ر مسرت جمشید

  

لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کی نائب صدر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد پاکستان تاریخ کے نئے دور میں داخل ہو گا ،عوام کو قوی امید ہے کہ عدالت عظمیٰ کا فیصلہ ملک میں پھیلی برائیوں اور کرپشن کے ناسور کا سر کچلنے کا باعث بنے گا ۔

انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں سے اقتدار پر قابض حکمران تحریک انصاف کی متحرک سیاست سے خوف کا شکار ہیں ۔ عمران خان کی انتھک اور لازوال جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ آج عوام حکمرانوں سے اپنے حقوق کا سوال کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی فعال کردار ادا نہ کرتی تو دوسرے کیسز کی طرح پانامہ کا معاملہ بھی منوں مٹی تلے دفن ہو چکا ہوتا ۔

انشا اللہ پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد پاکستان کے روشن مستقبل کا تعین ہوگا۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی آنے والے دنوں میں بھرپور سر گرمیاں شروع کرنے جارہی ہے جس میں عوام کی شفاف کرپشن کی مزید وارداتوں کو عوام کے سامنے لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ کچھ لوگ فرار ہونے کے بہانے تلاش کر رہے ہیں لیکن اب عوام ایسے لوگوں کا خود راستہ روکیں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -