الخدمت فاؤنڈیشن کے کفالتِ یتامیٰ پروگرام کے تحت آغوش سنٹرکوہاٹ کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

الخدمت فاؤنڈیشن کے کفالتِ یتامیٰ پروگرام کے تحت آغوش سنٹرکوہاٹ کا سنگِ ...

  

لاہور(پ ر) الخدمت فاؤنڈیشن کے کفالتِ یتامیٰ پروگرام کے تحت کوہاٹ میں آغوش الخدمت کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا۔ اس حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد عبدالشکور نے کی جبکہ تقریب کے مہمانِ خصوصی نامور بین الاقوامی کرکٹر شاہد خان آفریدی تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد عبدالشکور نے کہاکہ آغوش الخدمت کوہاٹ میں مجموعی طور پر 200 یتیم بچوں کو قیام و طعام، صحت و تعلیم اور ذہنی و جسمانی نشوونما کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا جائیگا۔انھوں نے آغوش کوہاٹ کے لئے اراضی عطیہ کرنے پرپیر سعداللہ شاہ کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پرشاہد آفریدی نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی یتیم بچوں کے لئے کی جانے والی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔انھوں نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے 50لاکھ روپے عطیہ کا اعلان کیا۔

اور سنٹر کی تکمیل تک اور اس کے بعد آئندہ بھی ہرممکن تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔ میڈیا ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ سے شعیب احمد ہاشمی نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -