ملت اسلامیہِ سٹینرنز ، کمیونٹی بورڈکی یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب

ملت اسلامیہِ سٹینرنز ، کمیونٹی بورڈکی یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب

  

لاہور (پ ر) ملت اسلامیہِ سٹینرنز ، کمیونٹی بورڈ علامہ اقبال ٹاؤن کی مجلس فکر و عمل کے زیر اہتمام پیپلز ویلفیئر سنٹر 818 رضا بلاک میں یوم قرار داد پاکستان کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب زیر صدارت چوہدری محمد نذیر ناظم فنڈ ریزنگ کمیٹی ہوئی۔ معروف مخیر سماجی شخصیت الحاج انجینئر محمد اکرام نسیم نے اپنا خصوصی کلام پیش کیا۔ میاں عاشق حسین ناظم مجلس نے قرار داد پڑھی۔ انجینئر جاوید نے قرار داد کا پسِ منظر پیش کیا۔ سیکرٹری اطلاعات بورڈ ہذا سید کرامت علی شاہ بخاری نے کہا کہ قوم کو قرار داد پاکستان کے مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -